کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کی 12رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کابینہ سے حلف لیا۔گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری، اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔
حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے نواب چنگیز خان مری، میر سرفراز بگٹی، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، پشتونخواہ میپ کےڈاکٹر حامد اچکزئی، عبد الرحیم زیارتوال، سردار غلام مصطفےٰ ترین اورنواب ایاز جوگیزئی شا مل ہیں۔ مسلم لیگ ق کے شیخ جعفر مندوخیل نےبھی صوبائی وزیر کاحلف اٹھالیا۔ قلم دانوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا ۔