لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقتصادی راہ داری منصوبے پر قومی اتفاق رائے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے،چند روز میں تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اہور کے مقامی ہوٹل میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام آئی ٹی شعبے میں خواتین کیلئے روزگار کے موضوع پرمنعقدہ تقریب منعقد سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ محض سڑک کا نام نہیں،اس میں چاروں صوبوں کی ترقی پنہاں ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قومی منصوبوں پر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نےسی پیک پر اے پی سی بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
تقریب میں شریک آئی ٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ وئیر بنانے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، آئی ٹی کی تعلیم یافتہ خواتین گھر بیٹھ کر بھی باوقار روز گار حاصل کر رہی ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں کام کرنیوالی خواتین کی تعداد 25 فیصد ہے جس میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے ،زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح اب آٹی میں بھی خواتین نے اپنی قابلیت کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔