لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی نےاپنے دورہ پاکستان میں آج لاہور میں اپنا دیدار کرادیا ۔ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی20 کی ٹرافی آج کل ورلڈ ٹور پر ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے باغ جناح میں کی گئی جہاں پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ٹرافی کل یا پرسوں دوبارہ پاکستان آئے گی۔
لاہور کے تاریخی باغ جناح گراؤنڈ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان ویمن ٹیم کہ کپتان ثنامیر ،آئی سی سی کے نمائندے رچرڈ پامر ،پی سی بی کے سبحان احمد اور نجم سیٹھی بھی شریک تھے۔
ویمن ٹیم کپتان ثنا میر اور نجم سیٹھی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی ،اس موقع گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز سے ورلڈ ٹی توئنٹی کی بھرپور تیاری کا موقع ملے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹرافی دوبارہ بھی پاکستان آئے گی۔