فیصل آباد : رخصتی سے قبل نوجوان نے اپنی محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی

Najma

Najma

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، لڑکے نے رخصتی سے پہلے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے اعوان والا میں پیش آیا جہاں شہنائیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

اعوان والا کی 20 سالہ نجمہ کی آج شادی تھی اور اسی گاؤں کا 25 سالہ لڑکا محمد عامر نجمہ کو پسند کرتا تھا لیکن وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔ عامر نے مہندی کی رات گھر کے سامنے خالی پلاٹ میں لے جا کر گولی مار کر نجمہ کی جان ہی لے لی اور اس کے بعد خودکشی بھی کرلی۔