کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی زون کراچی کے زیر تحت یوم تاسیس کے موقع پر “پیام امن استحکام وطن “سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنائز یشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ، ناظم عمومی انور علی صدیقی اور ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی نے خصوصی شرکت کی۔
سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے ایم ایس او شمالی زون کے ناظم وزیر گل اور ناظم اطلاعات عافیت صدیقی نے شرکاء سے کہا کہ ایم ایس او کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام ذمہ دران و کا رکنان کو کامیابی کے پندرہ سالو ں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ ایم ایس او سے وابستہ ہر طالب علم اور نوجوان غلبہ اسلام و استحکام پا کستان ، ملکی تعمیر و ترقی اور نظریاتی و جغرا فیائی سر حدات کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتو ں کو بر وئے کا رلائینگے۔سمینار میں یونٹ ذمہ دران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔