لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں ہوں یہاں ہی رہوں گا، پارٹی چھوڑ نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کررہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑ نے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن ‘مہنگائی‘لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے انکا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔