مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت پاکستان کو چاہئے کہ سعودی عرب اور ایران کے حالیہ تنازے میں مکمل بلکل غیر جانبدار رہے اور اگر ہو سکے تو دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کروائے، ان خیالات کا اظہار ایم یسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کو بھی اس تنازعہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمہ آئمہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ مسلم مخالف قوتیں آئستہ آئستہ مسلمان ریاستوں کو آپس میں لڑا کر اسلامی قوت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، لہذا انہیں آپس میں لڑائی کرنے کی بجائے صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے اور ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار نے بھی ایک مشترکہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے میں بلکل غیر جانبدار رہ کر امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
کیونکہ پاکستان کے اپنے بیشمار مسائل ہیں، صدر سپریم کورٹ بار سید علی ظفر نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب میں کہاکہ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، لہذا اب پاکستان کو بھی چاہئے کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرے، اور اس سلسلہ میں او آئی سی کو اپنے ساتھ ملوث کرکے دونوں اسلامی ملکوں میں امن اور دوستی کی فضا قائم کرنی چاہئے۔