ملکہ (زاہد مصطفی اعوان محسن ضیاءاعوان) پنچاب کالج کھاریاں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زاہد الراشدی نے کہا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ بچوں سے شفقت کی ۔ہماری نئی نسل کو ڈش اور ٹی وی کے بیہودہ پروگرامز کو ترک کر کے اسلامی طور طریقے اپنانے ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر بھاری ذمہ ذمہ داری ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کی حیات مبارکہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں ۔علامہ زاہد الراشدی نے مذید کہا کہ دنیا اور آخرت کا سکون حاصل کرنے کے لئے اللہ کی کتاب اور حدیث کو ترجیح دیں ۔اور یہ پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔کانفرنس کے آرگنائزر عمر عثمانی نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے ،دنیا کفر کا غلبہ ہو چکا ہے ۔دنیا کفر میں گستاخانہ کارٹون شائع کئے جا رہے ہیں ۔جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔حضور ۖنے امن کا درس دیا ہے ۔انشاء اللہ اس دنیا میں اسلام کا غلبہ ہو کر رہے گا ۔کفر مٹ جائے گا۔
اس موقع پر پنچاب کالج کے پرنسپل خالد مرزا نے کہا کہ کالج کے بچوں نے جس طرح آقائے دو جہاں سرور کائنات حضرت محمد ۖکی شان میں جو تقاریر کیں ہیں لائق صدر تحسین ہیں ۔طلبہ نے خوب محنت کی ہے جس پر کالج کے پروفیسر صاحبان کے شکر گزار ہیں ۔اس موقع پر کالج کے طلبہ نے حضور ۖ کی سیرت کے حوالے سے تقاریر کیں ۔نعتیں پرھیں اور قرآت کے خصوصی مقابلے ہوئے ۔اور حضور ۖکی زندگی کے متعلق سوالوں کے جوابات اور کوئز پروگرام میں حصہ لیا ۔مہمان خصوصی علامہ زاہد الراشدی نے مقابلے جیتے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں ۔جبکہ کالج کے پرنسپل نے علامہ زاہد الراشدی کو اعزازی تلوار پیش کی۔