مظفر آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی موت ہو چکی ہے اور پیپلز پارٹی کے اپنے ورکرز کفن پہن کر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا خامیوں کے باوجود کبھی حکومت نے آزاد کشمیر کی سیاست میں دخل نہیں دیا۔
وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت میں نیلم جہلم پروجیکٹ پر بھاری فنڈز لگانے کے باوجود اس میں تاخیر ہوئی۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے کلین سوئپ کرے گی۔