ثانیہ مرزا کی ڈبلز میں مسلسل اٹھائیس فتوحات، 22 سالہ ریکارڈ برابر

Sania Mirza

Sania Mirza

آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں جاری سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فتح سمیٹ لی۔

بھارتی ٹینس کوئن کی ٹیم نے چینی حریف کھلاڑیوں کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ثانیہ مرزا کی ڈبلز میں یہ مسلسل اٹھائیسویں فتح ہے۔

سڈنی انٹرنیشنل کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کی جوڑی نے مسلسل کامیابیوں کا 22 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے، ان سے پہلے 1994ء میں مسلسل 28 فتوحات گِگی فرنانڈز اور نتاشہ نے سمیٹی تھیں۔