کراچی: محمود آباد سے سیاسی جماعت کا بھتاخور گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک بھتا خورکو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سلیم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو اسٹریٹ کرائم کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔