رائٹرز کلب کی اے آر وائی اسلام آباد کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت

Ary Office Attack

Ary Office Attack

کراچی : قلم کاروں پر مشتمل گروپ رائٹرز کلب کے صدر محمد عارف نے اے آر وائی کے اسلام آباد دفتر پر دستی بم اور فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میڈیا ہاوئسز کے تحفظ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائے۔

آج ولی بابر شہید کی برسی کے موقع پر صحافت کو ایک قدغن لگائی گئی جو کہ قابل افسوس امر ہے۔

صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لئے ٹھوس اقدام کیے جائیں۔ رائٹرز کلب کے عہدیداران اے آر وائی کے اسٹاف اور انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جاری کردہ : رائٹرز کلب گروپ
0313-6286827