کابل (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش )نے افغانستان کے شہر جلال آبادمیں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
برطانوی خبررساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق داعش نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام سروس کے ذریعے جلال آباد حملے کی ذمہ دار ی قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے خودکش جیکٹس پہنے ہوئے ارکان نے یہ حملہ کیا۔
حملہ کرنے والے 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے جبکہتیسرا فرار ہوگیا۔افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میںسات افراد ہلاک جبکہ 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ۔