بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے پیٹرول اور شہری علاقوں میں کوئلے کے استعمال میں کمی کے حوالے سے نیا قانون متعارف کرا دیا گیا ۔
چین میں بدھ کو متعارف کرائے جانے والے نئے قوانین کے مطابق صوبہ ہیبی کے شہری علاقوں میں ایسے پیٹرول کے استعمال میں کمی لائے جائے گی جو کہ فضائی آلودگی کا باعث بنتے ہیں ۔
قانون کے مطابق نئی تعمیرات میں بھی ایسے پیٹرول کو کسی بھی کام کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا کہ جو فضائی آلودگی کا باعث بنتے ہیں ۔
قانون کے مطابق ایسے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جن کی غفلت کے باعث ان کے زیر نگرانی علاقوں میں ان دونوں مصنوعا ت کا استعمال کیا گیا اور محکمہ ماحولیات کے اعلیٰ حکام کو اس صورت میں اپنے عہدے سے مستعفی بھی ہونا پڑ سکتاہے کہ اگر انکی غفلت کے باعث ماحول کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔