جکارتا(جیوڈیسک) انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا یکے بعد دیگرے سات دھماکوں سے لرز اٹھا۔ دہشت گردوں نے پاکستان ترکی کے سفارتخانوں، اقوام متحدہ کے دفتر اور سرینا شاپنگ سنٹر کے قریب جگہوں کو نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے فوری بعد ایک درجن حملہ آور قریبی علاقوں میں پھیل گئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتا تھیٹر کے اندر حملہ آور چھپے ہیں جہاں متعدد شہری موجود ہیں۔ پولیس نے عمارت کا محاصرہ کر لیا۔