جاپان میں نوجوانوں کیلئے سالانہ’کمنگ آف ایج ڈے‘ ایونٹ
Posted on January 14, 2016 By Mohammad Waseem شوبز
Japan
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں نوجوانوں کیلئے سالانہ ‘’ کمنگ آف ایج ڈے ‘2016 ‘کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں نوجوانوں نے شریک ہو کر چار چاند لگا دئیے۔
ہرسال منعقد کئے جانیوالے اس رنگا رنگ ایونٹ میں شریک نوجوانوں کے ساتھ پریڈ میں شامل دلچسپ کردار رقص کرتے دکھائی دئیے۔
یہ تہوار جاپان میں ہر سال جنوری کے دوسرے ہفتے منایا جاتا ہے جس میں20 برس کے نوجوان رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کر کے خصوصی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔
جاپان کے شہر اوسکا کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہ اس تقریب میں بیس سال کے دو سو سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی اور رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔