لاہور (جیوڈیسک) فلم سٹار خوشبو نے کہا ہے کہ فلم اور تھیٹر دونوں آرٹ کا حصہ ہیں‘ پشتو فلمیں پاکستان فلم انڈ سٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ‘ انڈ سٹری کے زوال کے باعث سینئر فنکار نا امید ی کی زندگی گزارہے ہیں۔
فلمیں نہ بننے کے باعث سٹوڈیو ویران اور فنکار بے روزگار ہوچکے ہیں اس صورتحال میں فلم انڈ سٹری کو پشتو فلموں نے ہی سہارا دیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے اور اچھوتے موضوعات پر اچھی اور اصلاحی فلمیں بنائی جائیں۔ تاکہ ہم بھی بھارتی انڈسٹری کا مقابلہ کر سکیں۔