حکومت ملکی گندم کے نرخ عالمی مارکیٹ کے مطابق مقرر کرے: فلور ملز ایسوسی ایشن

Wheat

Wheat

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے اجلاس حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ملکی گندم کے نرخ عالمی مارکیٹ کے ساتھ منسلک کرے اور عالمی مارکیٹ کے نرخوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نئی گندم کے نرخ 900/روپے فی من مقرر کرے۔

یہ مطالبہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی صدارت چوہدری افتخار احمد مٹو چیئرمین پنجاب نے اجلاس کی اجلاس میں سابق سینٹرل چیئرمین اور گروپ لیڈر عاصم رضا احمد، سابق چیئرمین پنجاب لیاقت علی خان، میاں محمد ریاض اورمیاں انجم اسحاق کے علاوہ وائس چیئرمین، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اور صوبہ بھر سے فلور ملز مالکان/ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں گندم کی نئی فصل کی کاشت اور گندم کی نئی فصل کی خریداری کے نرخوں پر بھی بحث کر تے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں گندم کے ریٹ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں بہت ذیادہ ہیں ، جس کی وجہ سے فاضل گندم کی نکاسی کی کوئی راہ نہیں ہے۔

حکومت ملکی گندم کے نرخ عالمی مارکیٹ کے ساتھ منسلک کرے ، اور عالمی مارکیٹ کے نرخوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملکی گندم کے نرخ 900/روپے فی من مقرر کرے اور کسانوں کی فلاح کیلئے ان کو کھاد ، بیج، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں فراہم کرے۔