ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے کئی برس قبل پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔
پیوٹن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں انجیلا مرکل سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو اس موقع پران کا پالتو کتا بھی موجود تھا جس سے انجیلا کافی خوفزدہ ہو گئی تھیں۔
پیوٹن نے کہا کہ انہیں اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ جرمن چانسلر کتوں سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا تھا۔