کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے ہلمند میں کئی لوگوں کیلئے سوال یہ ہے کہ یہاں قیام کیا جائے یا رخت سفر تیار کیا جائے۔
افغانستان کے صوبے ہلمند اور طالبان کے روایتی گڑھ کہلانے والے اِس علاقے پر قبضے کیلئے کئی مہینوں سے جنگ جاری ہے۔ہلمند کے رہائشی طالبان کے خوف میں مبتلا اور نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
بی بی سی کے مطابق اسکی وجہ یہ نہیں کہ یہاں طالبان مضبوط ہورہے ہیں بلکہ افغان حکومت کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔