لاہور (نمائندہ خصوصی) نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین، صدراحمد بلال فیصل، جنرل سیکرٹری لاہور محمد ریاض بنگش، محمد نیاز صابر علی و دیگر نے اسلام آباد میں ٹی وی چینل اے آروائی کے دفتر میں فائرنگ اور دستی بم حملے کی مذمت کی ہے۔
میڈیا کے نام جاری ایک پیغام میں انہوں نے اے آر وائی کے اسٹاف اور انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک میں امن و سلامتی کی کوششوں میں ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔