کراچی (جیوڈیسک) حساس ادارے نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے نجی انجیئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
طالب علم پر داعش کے دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم کو داعش کے گرفتار دہشت گردوں سے تعلقات پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
گھر پر چھاپے کے دوران طالبعلم کا لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا جس کو فورنزک لیب بھیج دیا گیا ہے تاکہ ای میلز کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا سکے۔