ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) یو سی ملکہ سے ملک محمد اقبال اعوان ،یوسی ڈوگہ سے ملک محمد اشفاق اعوان یو سی بھگوال سے ملک محمد صفدر اعوان اور یوسی گلیانہ سے ڈاکٹر محمد عباس نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیل کے مطابق پنچاب بھر میں تین مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے بعد نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔جبکہ ضلع گجرات میں بھی 117 یو سی میں سے 115 یو سی کے چیئرمینوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
جبکہ یو سی ملکہ سے ملک محمد اقبال اعوان ،یوسی ڈوگہ سے ملک محمد اشفاق اعوان یو سی بھگوال سے ملک محمد صفدر اعوان اور یوسی گلیانہ سے ڈاکٹر محمد عباس نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلقہ بھر کے عوام کی نظریں اب بلدیاتی اداروں پر مزکوز ہو گئی ہیں ۔ہو سکتا ہے کہ ان کے کام اب تیزی سے ہو سکیں۔