انقرہ (جیوڈیسک) بیرون ملک تعنیات ترک سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا عراق اور شام کی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں کو گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں پوری قوت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
منگل کو ایک خودکش بمبار نے استنبول کے سیاحتی مقام پر دھماکا کر کے دس جرمن سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا اور اسکی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔