لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں میکلوڈ روڈ پرڈاکونجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،فرار ہوتے ہوئے ڈاکو سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے۔
بینک عملے کے مطابق چار ڈاکو بینک میں داخل ہو ئے اور اسلحہ تان کر عملے کو یرغمال بنا لیا ،ڈاکوؤں نے بنک سے لاکھوں روپے سمیٹے اور فرار ہو گئے ،جاتے ہوئے بینک کا سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سسٹم بھی اکھاڑ کر ساتھ لے گئے ۔
ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ، عملے کے مطابق بینک گارڈ شعیب نے تین ساتھیوں کو اندر گھسایا، ڈاکو بینک منیجر خالد مشتاق کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔