نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے پولیس کو پی آئی اے کے دفتر کے اطراف سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی انتہا پسندوں نے نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نئی دہلی پولیس کو پی آئی اے دفتر کے اطراف سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی گئی ہے، گزشتہ روز نئی دہلی میں دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں نے پی آئی اے کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا اور دفتر میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی تھی۔
پی آئی اے دفتر پر حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے سیکیورٹی طلب کی تھی، پولیس نے تنظیم کے سربراہ وشنو گپتا کو گرفتار کرلیا ہے۔