انقرہ (جیوڈیسک) ترکی فوج کے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزرے میں بارہ قصبے سلوپی میں پانچ اور دیار باقر کے ضلع سُر میں دو کرد ہلاک ہوئے۔
سیزرے میں فوج اور کردوں کے درمیان نماز جمعہ کے بعد ہوئی جھڑپوں میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ مختلف حصوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
ترکی کے کرد اکثریتی علاقوں میں گزشتہ برس جولائی میں دو سالہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے کردوں اور ترک فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔