کابل (جیوڈیسک) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان حکومت مفاہمتی عمل کے حوالے سے جاری کوششوں کے بارے میں محتاط انداز میں پر امید ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت مفاہمتی عمل کے حوالے سے جاری کوششوں کے بارے میں محتاط انداز میں پرامید ہے۔
افغان پارلیمنٹ کے رکن، افغان اعلی امن کونسل اور کونسل آف مجاہدین کے ساتھ ملاقاتوں میں افغان صدر نے کہا کہ پاکستان میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔ افغان حکومت ملک میں جاری تشدد کو مدنظر رکھتے ہوئے امن مذاکرات کیلیے شرائط کا تعین کر رہی ہے۔
پاکستان، امریکہ اور چین کے ساتھ ہونے والی دوطرفہ، سہ فریقی اور چار فریقی ملاقاتوں میں افغان حکومت کی شرائط سے اتفاق کیا گیا ہے۔ بین الاقومی برداری کو اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے کئی طول وعرض ہیں جس میں عالمی اور علاقائی دہشتگ ردوں کی قیادت میں شورش، حقانی نیٹ ورک، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ نیٹ ورک اور داعش شامل ہیں۔