کراچی (جیوڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا ہے پاکستان کا شمار دنیا کے ان 9 کم ترین خواندہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں بجٹ کا محض 2 فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے
یہ بات انہوں نے نجی کالج کی کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر کہی۔ڈاکٹر عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ اگر پرائیوٹ سیکٹر تعلیم میں اپنا کردار ادا کرے تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا کہ وزیراعظم نوازشیریف نے بجٹ کا 4 فیصد مختص کر نے کا کہا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ اسے پورا بھی کریں گے۔کانووکیشن میں بی بی اے اور ایم بی اے کے 29 طلبا کو اسناد اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈ میڈل دئیے گئے۔