فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر و رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ چند نادیدہ قوتیں حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت حکومت کیخلاف صف آراء ہیں ان سب کے باوجودد نہ جانے کیوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار تاجروں کے صبر کو آزما رہے ہیں۔
وزیراعظم کے سمدھی ہونے کے ناطے انہیں اس قسم کے فیصلے کرنے چاہئیں جس سے تاجر برادری کا حکومت پر اعتماد بحال ہو مگر آج تک انہوں نے جو بھی فیصلے کئے ہیں وہ سب بے چینی کا باعث بنے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے راہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس کرکے چاروں وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لیا جبکہ تمام اپوزیشن نے میاں نوازشریف کو اس معاملے میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
مگر وزیرخزانہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تمام تاجر تنظیموں کی اے پی سی نہیں بلاسکتے؟ انہوں نے کہا کہ اگر وزیرخزانہ چاہیں تو تاجرو ں کے مسائل ایک رات میں حل ہوسکتے ہیں مگر وہ جان بوجھ کر تماشہ کرنے میںمصروف ہیں اور یہ تماشہ حکومت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوسکتا ہے ‘ لہٰذا اسحاق ڈار خود کو وزیرخزانہ کیساتھ خود کو وزیراعظم کا سمدھی بھی سمجھیںاور صرف ہ ہی کردار اداکریں جس کی اشد ضرورت ہے۔