بھمبر میں پہلی رفیق جسیال مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

Football Tournament

Football Tournament

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں پہلی رفیق جسیال مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پائلٹ ہائی سکول گراونڈ میں منعقد ہوئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ بھمبر عمر ریاض ساگر تھے ٹورنامنٹ کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹو رنا منٹ کے 2 پول بنا دئیے گئے ہیں جس میں 6,6ٹیمیں شامل ہیں افتتا حی تقر یب کے موقع پر ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ عمر ریاض سا گر نے کھلاڑیوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جہاں گروانڈ آباد ہو تے ہیں وہاں ہسپتا ل ویران ہو تے ہیں صحت مندانہ سر گر میاں نو جوانوں کو منفی سر گر میوں سے بچا نے میں اہم کر دار ادا کر تی ہیں رفیق جسیا ل مر حوم بھمبر کی عزت وشان کا نشان تھے۔

انکی یاد میں ٹورنا منٹ منعقد کر کے احسن اقدام اٹھا یا ہے جس پر کمیٹی ٹورنا منٹ مبا رکباد کی مستحق ہے کھیلوں کیلئے قانو ن ساز وقت کی ضرورت ہے انشاا للہ پیپلز پا رٹی کی گو رنمنٹ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئے گی کھیلوں کے میدان میں با ہمی روابط کو جہاں فروغ مل رہا ہے ویہی نو جوانوں کونظم وضبط کی پا بند ی کا درس بھی ملتا ہے اس موقع پر ٹو رنا منٹ کمیٹی کے ممبرا ن صدر ندیم را نا ،مقصود خان ،خان صا بر ،با ہو عدیل ،چو ہدر ی احمد ،چو ہدر ی خاور ،ملک نعما ن ،خان زادہ ،عثما ن احمد ،تو صیف مہناس ،ماسٹر ظہور احمد سمیت ودیگر بھی مو جود تھے۔