بالی ووڈ اداکار عامر خان 25 ہفتوں میں 25 کلو وزن کم کریں گے

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25 کلو وزن میں کمی لائیں گے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان جنھوں نے اپنی نئی فلم ’’دنگل ‘‘ میں 55سالہ پہلوان کے کردارکی ادائیگی کے لیے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25 کلو اضافہ کیا تھااب فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25 کلو وزن میں کمی لائیں گے۔

وزن میں بے تحاشا اضا فہ کرنے پر ماہرین صحت کی طرف سے انھیں خبردار کیا گیا تھا کہ وزن میں اس قدر اضافہ ان کے اعصاب کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے تاہم اداکار نے کسی کی ایک نہ سنی اور اپنے کام میں مشغول رہے۔