نئی دہلی (جیوڈیسک) نریندر مودی نے سوشل میڈیا کا میدان بھی مار لیا، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹوئیٹر پر فالو کی جانے والی بھارتی شخصیات میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر پر مقبولیت کا گراف بڑھنے لگا اور اتنا آگے نکل گیا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان بھی پیچھے رہ گئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 17 371600 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شاہ رخ خان کے فالورو کی تعداد17 351100 ہے۔
اتنی شہرت بھی بالی ووڈ کے شہنشاہ کا ریکارڈ نہ توڑ سکی، ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والی شخصیات میں امیتابھ آج بھی سر فہرست ہیں، جن کے فالور کی تعداد 18.9 ملین ہے۔ امیتابھ بچن کو ٹوئٹر پر ہرانے کیلئے مودی کو کچھ اور سوچنا پڑے گا۔