برازیل میں گزشتہ سال 16 لاکھ کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے: وزارت صحت

Dengue

Dengue

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں قریباً 16 لاکھ افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015ء کے دوران ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جو کہ 2013 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2013 میں یہ تعداد 14 لاکھ تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ڈینگی سے متاثر ہوئی ہے۔