نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کی ایک عدالت نے سویڈن کے 2 باشندوں کو افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب کے ہمراہ جہادی کارروائیوں میں شریک ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 11،11 برس قید کی سزا سنا دی۔
امریکی عدالت نے سویڈن کے 2 باشندوں کوصومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب کے ہمراہ جہادی کارروائیوں میں شریک ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 11،11 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
سزا پانے والے سویڈن کے مسلمان شہریوں کے نام علی یاسین احمد، عمر 31 برس، اور محمد یوسف، عمر 33 برس ہیں۔