پشاور: گیس لیکیج کے باعث دلہا جاں بحق، دلہن بے ہوش

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) شادی والا گھر ماتم میں بدل گیا، گیس لیکیج کے باعث ولیمے کے دن دلہا جاں بحق جبکہ دلہن بے ہوش گئی۔ پشاور کے چغلپورہ میں ایک روز قبل پچیس سالہ الیاس کی شادی کی تقریب ہوئی تھی اور ابھی تک اس چھوٹے سے گھر سے شادی کے پھولوں کی مہک بھی ختم نہ ہوئی تھی۔

نوبیاہتا جوڑا رات کو سو گیا تھا اور صبح کمرہ کا دروازہ نہ کھولنے پر گھر والوں نے دروازہ توڑ دیا جہاں دیکھا کہ دلہا الیاس جاں بحق جبکہ اس کی دلہن سارہ بی بی بے ہوش ہے جسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

گھر والوں کی اطلاع پر علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے کمرے کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی حقائق معلوم کرنے کیلئے لاش کو کے ایم سی منتقل کر دیا۔ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا تو سینکڑوں افراد ولیمہ کے روز موت کے منہ میں چلے جانے والے دلہا کو دیکھنے کیلئے پہنچ گئے۔