لاہور (جیوڈیسک) افغان امن عمل کیلئے دوسرا چار فریقی اجلاس آج کابل میں ہوگا جس میں پاکستان ، افغانستان ، امریکا اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ طالبان نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
افغانستان میں امن عمل سے متعلق پاکستان ، چین ، افغانستان اور امریکا کے نمائندوں پر مشتمل دوسرا چار فریقی اجلاس آج کابل میں ہو رہا ہے ۔ ان مذاکرات میں طالبان نمائندوں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
مذاکرات میں طالبان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا اور مستقبل کیلئے روڈ میپ پر بات چیت کی جائے گی ۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت اور افغان امن عمل میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔