بغداد (جیوڈیسک) بغداد میں امریکی سفارت خانے نے عراق میں امریکی باشندوں کو اغوا کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ عراق کے شہر بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے تین امریکی باشندوں اور ان کے ایک ترجمان کو بغداد کے جنوبی علاقے سے اغوا کیے جانے کی خبر کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی عراقی حکام کے تعاون سے مغویوں کی نشاندہی اور بازیابی کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ بیرون ملک امریکی شہریوں کی حفاظت اور سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ معاملہ عراق میں استحکام اور ترقی کی کوششوں کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔