ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے غیرملکی ورکرز کی سہولت کے لیے الیکٹرانک سروس متعارف کروائی ہے، اس سروس کا نام ”مستشرق العمالی“ (مزدوروں کا مشیر)رکھا گیا ہے۔
الیکٹرانک سروس ”مستشرق العمالی“ میں کئی زبانیں شامل ہیں اور اس کے ذریعے غیرملکی ورکرز اپنی ملکی زبان میں اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔
تاہم اس سے پہلے غیرملکی ورکرز کو زبان سمجھنے میں مشکل درپیش ہوتی تھی، جبکہ اس سروس کی بدولت غیرملکی ورکرز ریاست میں کہیں بھی موجود ہوں، فون کال کے ذریعے اپنی مادری زبان میں رہنمائی اور اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت جدہ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے فارمیسی کے شعبے میں سعودی شہریوں کی ملازمت کے 5 فیصد کوٹے کو بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔