ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی 2 مختلف مقدمات میں یکم فروری تک ضمانت میں توسیع

Wasim Akhtar

Wasim Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی 2 مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر 2 مختلف مقدمات میں مدت ضمانت مکمل ہونے پرسندھ ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے یکم فروری تک دونوں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ وسیم اختر پر تھانہ سہراب گوٹھ اور سپرہائی وے پراشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔