بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کو گواہوں کے بیانات اور کیس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ سماعت کے موقع پر صبح ایس پی طاہر ایوب کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

جب کہ 20 جنوری کی شام کو امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح ہو گی، پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم مارک سیگل پر جرح کریں گے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ کمشنر آفس میں مارک سیگل پر جرح کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔