کراچی کے علاقے گزری میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی شہری دم توڑ گیا

Deadbody

Deadbody

کراچی (جیوڈیسک) گزری میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والا نوجوان دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

گزری میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا نوجوان شہریار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ معاملے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے والے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار نوجوان شہریار کو رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر ایک اہلکار نے اس پر فائرنگ کردی جس سے شہریار شدید زخمی ہوگیا تھا۔