لیہ : جامع مسجد گلشن مصطفی المعروف چاہ ڈیڈووالی میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ منیر احمد نظامی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں گزاراجانے والاوقت سب سے زیادہ قیمتی ہے۔ حافظ سعید احمد باروی نے صدارت کی۔محمدسمیع اللہ قریشی، شیخ نصیر عباس، صوفی الٰہی بخش عطاری، عمران بریال، حافظ محمدربانی، شعیب احمدنظامی، محمدصدیق پرہار، محمدیونس اوردیگر نعت خوانو ںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ارشاداحمدباروی نے نقابت کے فرائض اداکیے۔ علامہ منیراحمدنظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ااہلبیت اطہارکی محبت جنت میںلے جائے گی۔اہلبیت اطہار نے جان ،مال، وطن کی قربانی دے کر دین مصطفی کودوام عطاء کیا۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں حافظ غلام قاسم، محمداسلم، رانا شفقت محمود،محمدرفیق، حافظ ریاض حسین سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ : چک نمبرایک سواکسٹھ ٹی ڈی اے میں مہر ملازم حسین کلاسرہ کی رہائش گاہ پرمنعقدہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے کہا ہے کہ سرکارغوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ بول کربھٹکے ہوئوں کوولی بنادیا۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت حاجی حافظ اللہ بخش قادری نے کی۔پیر خالد سراجوی، محمدطارق عطاری، صائم علی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمة اللہ علیہ مادرزادولی تھے۔حصول علم کے لیے گھرسے سفرپرروانہ ہوئے تووالدہ نے نصیحت کی کہ جھوٹ نہیںبولنا۔راستے میں ڈاکوئوںنے قافلہ لوٹ لیا۔ان کے پوچھنے پربتادیا کہ ان کے پاس اتنے درہم ہیں ۔ڈاکوئوںکے سردارنے پوچھا کہ جھوٹ بول کراپنے پیسوںکی حفاظت کیوںنہیں کی تو سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ والدہ نے جھوٹ نہ بولنے کی نصیحت کی۔یہ سن کرڈاکوئوں کے سردارکے دل کی دنیا بدل گئی اوراس نے شیخ عبدالقادرجیلانی رحمة اللہ علیہ کے دست ولایت پر توبہ کی ۔اس کے ساتھ دیگر ڈاکوئوںنے بھی توبہ کی۔ سب کے سب اللہ کے ولی بن گئے۔ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ : مدرسہ تجویدالقرآن غوثیہ محلہ منظورآبادمیںمنعقدہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی، مولانا الطاف احمد خورشیدی، مولانا منورحسین باروی، قاری محمدزاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہترین اخلاق اوراوصاف کے مالک ہیں۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت پیر حاجی اللہ بخش قادری نے کی۔قاری عبدالطیف باروی ، قاری عبدالغفور نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ منظورحسین مہتابی، پیر خالد سراجوی، صادق سلیم مدنی، سرفرازاقبال، محمدصائم نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محمودعلی سراجوی نے نقابت کے فرائض اداکیے۔علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاق اپناکردنیاکوزیرنگیں کرسکتے ہیں۔نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلق عظیم کی گواہی قرآن پاک نے دی ہے۔انہوںنے کہاکہ سرکاردوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کواللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکربھیجا۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔