کراچی (جیوڈیسک) اپنے ایک بیان میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آج وہ پرسکون ہیں کیونکہ اکبر بگٹی کیس میں عدالت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا۔
پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے بنیاد مقدمہ تھا جس میں کوئی سچائی نہیں تھی اور انہیں یقین ہے کہ ان پر بنائے گئے۔
دیگر بے بنیاد اور سیاسی مقدمات کا مستقبل بھی آج کے مقدمے کی طرح ہوگا۔