ملتان : گیس سلنڈر پھٹنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) قیصر آباد کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور گھر میں آگ لگ گئی۔

دھماکے سے گھر میں موجود چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دو خواتین سمیت آٹھ افراد بری طرح جھلس گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں 60 سالہ اسماعیل اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔