تلہار (امتیاز جونیجو) ہمیں ہرانے کیلئے حکومت نے ہر حربا آزمایا اس حد تک کہ معصوم بلاول کو بھی استعمال کیا لیکن بدین ضلع کی بہادر عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دیکر مرزا پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے بلاول کی شخصیت کو ضایع کردیا عوام کو ان بزدلوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں مرزا کے جان نثار آپ کی ہر قدم پے حفاظت کریں گے کسی بھی پولیس اہلکار نے ہمارے کسی ووٹر پر ہاتھ بڑہائے تو ان کے میں ہاتھ توڑ دوں گا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سردار میر عبدالعزیز جمالی کی رہائشگاہ پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے شکست کے خوف سے ڈاکٹر فہمیدہ اور حسنین مرزا کیخلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست داخل کرائی ہے۔
وہ اپنے ساتھ لاٹھی بردار فورس لیکر چلتے ہیں جبکہ ان کی پارٹی کے ایم پی اے اور ایم این اے اسلحہ بردار فورس کیساتھ چلتے ہیںان سے کوئی پوچھنے والا نہیں الیکشن میں کوئی بھی خوش فہمی میں نہ رہے کہ دھاندھلی کرکے جیت جائیں گے ہر پولنگ اسٹیشن پر کم سے کم ایک سو محافظ مقرر کروں گا انہوں نے کہا کہ تلہار کی بہادر عوام لٹیروں سے ایساکڑا احتساب کریگی کہ آئندہ الیکشن لڑنے سے قبل ہزار بار سوچیںگے انہوں نے اعلان کیا کہ عوام نے ہمیشہ مجھے ووٹ کی صورت میں محبت دیکر مجھے سرخرو کیا ہے۔
آئندہ عام انتخابات میں عوام کے بچوں کے مستقبل کی خاطر اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لوں گا جبکہ جلسے سے خطاب کرتے ایڈوکیٹ محمد اشرف سموں، محمد ایوب کنبھار، میر عدنان جمالی، حاجی خان لاشاری، ڈتل نظامانی، لکھی جمالی، منجی لوہار و دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارے ووٹروں کو دھمکانے اور ڈرانے کیلئے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور سرکاری مشینری کا کھلا استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس عمل کا سختی سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر لاڑ کے مشہور سگھڑ اسماعیل شورو اور اورنگزیب بھٹی نے خوبصورت شاعری سے محفل کو رنگین بنا دیا۔