تلہار (امتیاز جونیجو) واپڈا کی نجکاری کیخلاف ھائڈرو لیبر یونین کیجانب سے آفیسوں کی تالابندی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی۔
جس کے بعد ملازمین نے حیسکو سب ڈویزن تلہار کی آفیس سے بدین اسٹاپ تک محمد عثمان نظامانی، نظیر ملاح، امید چانگ، عبدالمجید نظامانی و دیگر کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکال کر شدید نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری کا فیصلہ فوری ہاپس لیا جائے۔