چارسدہ (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پرصرف ٹیم ہی نہیں قوم بھی تقسیم ہوگئی ، کرکٹ بورڈ کو عامر کی واپسی کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کرانا چاہیے تھا۔
چارسدہ پریس چیمبر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے کہا کہ محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی وجہ سے پاکستان کی بڑی بدنامی ہوئی، ٹیم میں ان کی شمولیت پر قوم تقسیم ہوئی، کچھ لوگ ان کو ٹیم میں اور کچھ لوگ باہر دیکھنا چاہتے ہیں، پی سی بی کو ایسے حساس ایشو پر عوام کی رائے یا ریفرنڈم کرانا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا چاہئے کیونکہ یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے اور آئی سی سی پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات کی ذمہ دار ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل ضرور کامیاب ہو گی کیونکہ ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو گراؤنڈ میں تماشائیوں کی دلچسپی کا سامان پید ا کریں ۔
اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ پرپابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کی بات میں وزن نہیں کہ غلطی سے بیوی کی گولیاں کھالی تھیں۔