کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے مسلم دنیا کو انتشار و نفاق اور جنگ و بد امنی کے خطرات سے بچانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کوششوں کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
کہا ہے کہ ایران و سعودیہ تنازعہ کا حل اور دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات کی بحالی پوری مسلم دنیا اور مسلم اُمہ کیلئے ضروری ہے اسلئے ان ضرورت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا سیاسی و عسکری قیادت کا فیصلہ مستحسن ہے۔
پوری پاکستانی قوم کے ساتھ سولنگی قوم بھی پاکستان کے مصالحانہ کردار اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے کردار کو سراہنے کے ساتھ ثالثی کی ان کوششوں کی سو فیصد کامیابی اور سعودی عرب و ایران کے درمیان باہمی و برادرانہ تعلقات کی بحالی کیلئے دعا گو ہے۔