خیرپور ناتھن شاہ ( فیاض جعفری) شہر بھر میں چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کا راج، دن دہاڑے ، مین روڈ پر موبائل شاپ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی، پولیس حکام خاموش تماشائی ، شہری سراپا احتجاج،ڈکیتی خلاف شہر بھر میں مکمل شٹر بند ہڑتال ، دوکاندار یونین اور شہریوں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا، دھرنا۔
خیرپور ناتھن شاہ میں گذشتہ کئی دنوں سے بدامنی کے باعث شہری اور دوکاندار پریشانیوں کا شکار ، دن دہاڑے نیو بازار کے سامنے مین روڈ پر مہران موبائل سینٹر سے مسلحہ افراد دس لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کر کہ باآسانی فرار ہوگئے۔موبائل کی دوکان سے سیکڑوں موبائل فونز اور نقد رقم لوٹنے والے واقعے خلاف شہر بھر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔
جب کہ دوکاندار یونین اورشہریوں کا سید امداد علی شاہ اور دیگر کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے سامنے سخت احتجاجی مظاہرا کیا گیا۔ اس موقعے پرشہریوں نے ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ علی اکبر چنہ اور ڈی ایس پر عبداللہ انڑ خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہر میں امن امان کی صورتحال پر ضا بطہ لانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔شہر بھر میں چوریاں، ڈکیتیاں اور لوٹمارکی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔
دوسری جانب متاثردوکاندار سید امداد علی شاہ نے پولیس حکام کو 24 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس حکام نے 24 گھنٹے کے اندر ڈکیتی میں ملوث افراد خلاف کاروائی نہ کی تو وہ خودسوزی کرینگے۔جس کی ذمیداری ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ علی اکبر چنہ اور ایس ایس پی ضلع دادو شیراز نظیر عباسی کی ہوگی۔